22 اگست 2013 - 19:30
پنجاب بکھر میں سپاہ صحابہ کی اندھا دھند فائرنگ، ۲ شیعہ جوان شہید

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اہل تشیع میں سے ۶ افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ اسلام ٹائمز کے مطابق ۱۱ شیعہ شہید ہوئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ کے نمائندہ کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بھکر میں کالعدم فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ کے شرپسندوں کی فائرنگ سے ۲ اہل تشیع شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں نے ذاتی دشمنی کی بناء پر قتل ہونے والے اپنے ایک کارکن کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی۔ جونہی یہ ریلی کوٹلہ جام پہنچی تو ریلی کے شرکاء نے اردگرد موجود دکانوں اور ریڑھیوں پر فائرنگ شروع کردی۔ سڑک کے کنارے موجود دوا خانے میں کام کرنے والے دو شیعہ جوان شدت پسندوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے جبکہ دیگر افراد بھی فائرنگ کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔دواخانہ میں کام کرنے والے دو جوان سید صفدر شاہ اور سید عمران شیرازی موقع پر ہی شہید ہو گئے۔شدت پسندوں کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد اہل تشیع نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے شدت پسند گروہ کا ایک سرغنہ ملک مصطفیٰ سمیت تین افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ مزید ۸ افراد کو زخمی کر دیا ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق اہل تشیع میں سے ۶ افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ اسلام ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ۱۱ شیعہ شہید ہوئے ہیں۔   کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں نے کافی دیر تک اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ کالعدم فرقہ پرست گروہ کی جانب سے مسجد سے جہاد شروع کرنے کے اعلانات بھی کئے گئے۔ اس تمام صورتحال میں پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی، جبکہ شرپسندوں نے علاقہ کو یرغمال بنائے رکھا۔ شرپسندوں نے شیعہ کافر کے نعرے بھی لگائے۔ ادھر کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دو روز قبل زخمی ہونے والا شیعہ جوان میرزا عباس عارف جو سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا دو روز بیہوشی کے عالم میں رہنے کے بعد آج لیاقت ہسپتال میں شہید ہو گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲